وفاقی پولیس نے تھا نہ گو لڑ ہ کے قتل کے مقدمہ کا اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی پولیس نے کا رروائی کرتے ہوئے تھا نہ گو لڑ ہ کے قتل کے مقدمہ کا اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم محمد ساجد خواج ولد خواج محمد ساکن بیلہ اوگی مانسہرہ حال دھلے فلیٹ Qبلاک ماڈل ٹاؤن تھانہ لیاقت آباد لاہور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم بالا نے ذیل واردات کا انکشاف کیا۔مورخہ 29-02-16 بوقت7:00بجے شام ملزم نے اپنے بہنوئی سید علی عامر کو اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیاجس کی نسبت مقدمہ نمبر 53مورخہ29-02-16بجرم302/109/34ت پ تھانہ گولڑہ شریف درج رجسٹر ہے۔ملزم مقدمہ ہذامیں نامزدFIRاور اشتہاری تھا جس کو ٹیکنیکل طریقہ سے اور مخبران کی مدد سے لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :