ٹنڈوالہ یار: حلب اور برما میں مسلمانوں کے قتل کے خلاف جمعیت علما اسلام کی ریلی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) حلب اور برما میں مسلمانوں کے قتل کے خلاف جمعیت علما اسلام کے تحت ایک ریلی نکالی گئی نکلنے والی ریلی شہر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچی جہاں شرکہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام ٹندوالہ یار کے امیر دوست محمد فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران مسلم دشمنی میں امریکہ کے ساتھ ہے پاکستان نے امریکی چودھراہٹ اور فرقہ وارانہ فسادات کو مولانا فضل الرحمان نے ناکام بنایا ہوا ہے مولانا محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا قتل عام یہ ہمارے حکمران خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہیں ،مولانا افتخار نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا کے مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں ایک عضو میں درد ہو تو پورا جسم متاثر ہوجاتا ہے حلب اور برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے مفتی محمد زاہد نے خطاب کرتے کہا کہ امریکہ مسلمانوں میں انتشار پیدا کرکے انہیں ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے امریکہ روس ایران مسلمانوں کی نسل کوشی کر رہے ہیں برما میں مسلمانوں کی نسل کوشی کی جارہی ہے حافظ وحیداللہ خارانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم حلب اور برما کے مسلانوں کے ساتھ ہیں انشااللہ بشارالاسد کو زلت کا سامنہ کرنا پڑے گا ہم پاکستان کے حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شام کا سفارتی بائیکاٹ کرے اس موقع پر حافظ غلام قادر ،عتیق الرحمان بڑوہی ضیا الرحمان میمن و دیگر نے خطاب کیا ۔

#

متعلقہ عنوان :