جاگیرانی برادری ایسوسی ایشن کی جانب سے قوم پرست رہنما عیدن جاگیرانی کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء)جاگیرانی برادری ایسوسی ایشن کی جانب سے قوم پرست رہنما عیدن جاگیرانی کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی نے شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب اور بعد ازیں ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا مظاہرے میں شامل جاگیرانی برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ چند روز قبل قوم پرست رہنما اور پرائیوٹ اسکول کے استاد عیدن جاگیرانی کو سکھر پولیس نے بے گناہ گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے ہمیں خدشہ ہے کہی وہ اسے جھوٹے کیس درج کر کے جھوٹے مقابلے میں قتل نہ کرا دیں عیدن جاگیرانی کی گرفتاری کے باعث اس کے ورثاء بھی شدید پریشان ہیں مظاہریں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عیدن جاگیرانی کی گرفتاری کا فوری نوٹس لیا جائے اورعیدن جاگیرانی کا بازیاب کرایا جائے ۔

#