سکھر: مکینوں کا سوئی گیس کی بندش کے خلاف ہاتھوں میں توے، برتن اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ ،انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سکھر کے علاقے لال مشائخ کے مکینوںکا سوئی گیس کی بندش اور گیس پریشر کی کمی کے خلاف ہاتھوں میں توے اور برتن اٹھا کر کے متعلقہ محکمے کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورانتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل مرد و خواتین کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی دنوں سے علاقے میںسوئی گیس کی بندش اور گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن انتظامیہ ہے کہ اپنا قبلہ درست کرنے کے بجائے صارفین کو مزید پریشان کئے ہوئے ہیں انہوں نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کا نوٹس لیا جائے اور صارفین کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :