مدرسہ مصباح العلوم محمدیہ کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس

شکارپور کو موجود منتخب نمائندگان نے سیاسی انتقام کی بنیاد پر تباہ کر دیا ہے، نمائندگان

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

لکھی غلام شاہ/سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) گائوں مزار جو میں مدرسہ مصباح العلوم محمدیہ کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد ہوئی ، کانفرنس میں خصوصی طور پر این پی پی کے رہنما او ر سابق ایم این اے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی ، جمعیت علماء اسلام تحصیل لکھی غلام شاہ کے رہنمائوں مولانا عبداللہ مہر ، حافظ رفیق احمد شر۔

(جاری ہے)

،مولانا نیک محمد سومرو ، مفتی غلام قادر بروہی و دیگر علماء کرام سمیت معززین شہریوں نے کثیر تعداد نے میں شرکت کی بعد ازیں کانفرنس این پی پی کے رہنما سابق ایم این اے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی نے زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکارپور کو موجود منتخب نمائندگان نے سیاسی انتقام کی بنیاد پر تباہ کر دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے شکارپور شہر کسی دور میں پیرس کہلاتا تھا اب موئن جو دڑو کا منظر پیش کر رہا ہے شہر کی سڑکیں تباہ ہو چکی ہے شکارپور کے تمام ادارے میں کرپشن عروج پر ہے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں شکارپو ر کے منتخب نمائندگان اپنے نوازو پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہیں صرف اپنے جیبوں کی فکر ہیں عوام سے انہیں کوئی سروکار نہیں عوام اب پاکستان پیپلز پارٹی سے تنگ آچکی ہے آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مسترد کر کے ایماندار قیادت کو سامنے لائیگی ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کا کہنا تھا کہ ایک فرض شناس ایماندار پولیس افسر کو اس کے عہدے سے ہٹانا حکومت سندھ کی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :