سندھ میں ججز کی بھرتی میرٹ پر کی جا رہی ہے، جسٹس سید سجاد علی شاہ

محنت کرکے آئے گا اس کو اہلیت کی بنیاد پر جج مقرر کیا جائے گا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

ر/پنو عاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سندھ کے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ججز کی بھرتی میرٹ پر کی جا رہی ہے اس سلسلے میں کسی قسم کا مسجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اس لیے ہم نے اہل لوگوں کے لیے ججز کی نشستین خالی چھوڑ دی ہیں جو محنت کرکے آئے گا اس کو اہلیت کی بنیاد پر جج مقرر کیا جائے گا از خود نوٹس لینا سندھ ہائی کورٹ کا اختیار نہیں ہے یہ اختیار صرف سپریم کو رٹ کے پاس ہیوہ گھوٹکی ، پنو عاقل اور میرپور ماتھیلو میں مختلف تقریبات سے خطاب کررہے تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا چپہ چپہ ہمیں عزیز ہے تمام اضلاع میں ہمارے لیے کوئی فرق نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کے جائز مسائل حل کیے جا ئیں گے یہاں پر آکر جو محبت ملی اس کے با رے میں سوچا بھی نہیں تھا چیف جسٹس نے پنو عاقل مین جو ڈیشل کملیکس کا سنگ بنیاد رکھا گھوٹکی اور میرپورماتھیلو میں بارز سے خطاب کیا چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتطامات رہے ۔

#

متعلقہ عنوان :