کرسمس کی آمد :صوبائی حکومت نے مسیحی ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری کردیئے

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) محکمہ خزانہ حکومت سندھ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کے لئے فنڈز جاری کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق 25دسمبر سے قبل کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، ڈسٹرکٹ کونسلز ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز ، میو نسپل کارپوریشنز ، میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز کے تمام مسیحی ملازمین اور پنشنرز کوتنخواہیں اور پنشنزکی ادائیگی کردی جائے گی۔#

متعلقہ عنوان :