میاں چنوں،پیشی پر جانیوالے افراد پر مخالفین کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، ایک ا بیٹا زخمی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) پیشی پر جانیوالے افراد پر مخالفین کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق،دوسر ا بیٹا زخمی،پولیس تھانہ چھب کلاں نے کاروائی شروع کردی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں 72پندرہ ایل کے رہائشی ظہور حسین،خادم حسین اور معشوق علی پر مخالفین محمد رفیق،محمد اشرف،محمد امین اور نور محمد نے فائرنگ کردی جسکی نتیجہ میں معشوق علی اور اُسکا بیٹا خادم موقع پر ہی جا ں بحق ہوگیا،جبکہ دوسرا بیٹا ظہور حسین شدید زخمی ہوگیا،جسے فوری ہستپال منتقل کردیا گیا،یاد رہے کہ مرنے والے معشوق علی اور اُسکے بیٹوں نے محمد رفیق کے والد بہاد علی کو قتل کیا تھا جس میں معشوق علی کے چار بیٹوںدائود3سال،مشتاق3سال ،عمران 3سال اور الطاف کو عمر قید کی سزا ہوئی جبکہ عدالت نے معشوق علی اور اُسکے دیگر دو بیٹوں خادم اور ظہور کوبری کردیا تھا،قتل کا بدلہ لینے کیلئے محمد رفیق نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے باپ بیٹا کو قتل کردیا،پولیس تھانہ چھب کلاںنے کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :