لاہور پولیس نے کرسمس کے موقع پر سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے، 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) کرسمس کے حوالے سے لاہور پولیس نے سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے کرسمس کے موقع پر 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے اس حوالے سے لاہور میں 550سے زائد گرجا گھروں کو اے بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کر دیا گیا65 چرچ اے کیٹگری، 70 بی کیٹگری اور باقی کو سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق کرسمس پر5ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :