حافظ آباد،نواحی گائوں صادق آباد میںرشتہ کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے خاتون اور اُس کی 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) حافظ آباد کے گائوں صادق آباد میںرشتہ کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے خاتون اور اُس کی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ سکھیکی نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔حافظ آباد کے نواحی گائوں صادق آباد کا رہائشی نذر محمد پنڈی بھٹیاں میں محنت مزدوری کرتا تھا۔نذر محمد کی بیوی منظوراں بی بی اپنی دو بیٹوں کرن اور تنویر کے ہمراہ گھر میں سوئی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

جہاںنا معلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے تینوں ماں بیٹیوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس تھا نہ سکھیکی نے مقتولہ منظوراں بی بی کے بھائی سیف اللہ کی درخواست پر امیر علی سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کرن کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی لیکن گھریلو ناچاکی کی وجہ سے اس کے خاوند نے اُسے طلاق دے دی تھی۔ اب اُس کے گھر والے اُس کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن جہاں اُس کا والد شادی پر رضا مند تھا وہاں اُس کی والدہ راضی نہیں تھی اور والدہ اپنی مرضی سے اُس کی شادی کرنا چاہتی تھی۔پولیس تھانہ سکھیکی نے لاشیں پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائی کیلئے پنڈی بھٹیاں ہسپتال منتقل کر دیں۔

متعلقہ عنوان :