پنجاب یونیورسٹی کے 4 پروفیسرز کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ اور چاروں پروفیسرز سے 9فروری تک جواب طلب کرلیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے چار پروفیسرز کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور،عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ اور چاروں پروفیسرز سے 9فروری تک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ میں چار پروفیسرز کی تعیناتی غیر قانونی ہے چاروں پروفیسرز کو ایچ ای سی رولز کیخلاف تعینات کیا گیادرخواست گزار شعیب سلیم کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر سعید شاہد ،عابد حسین پروفیسر رفاقت اور رضوان اکرم کی تعیناتی خلاف قانون ہے ایچ ای سی رولز کے مطابق چاروں پروفیسرز کی 12ریسرچ پبلیکشن مکمل نہیں سلیکشن بورڈ کے 2ممبران نے پروفیسر ز کی تعیناتی کی مخالفت کی تھی عدالت چاروں پروفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے۔