پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ ، سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تفصیلی بریفنگ دی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:51

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بطور ادارہ کردار کی تعریف کی۔ وہ جمعہ کو آئی ایس پی آر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آئی ایس پی آر کے مختلف امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر، میجر جنرل اظہر صالح اور نامزد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی اس موقع پر موجود تھے۔