ڈیرہ غازیخان،حلب اور برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کیخلاف احتجاجی ریلی

hنسانیت سوزی کی مذمت‘روس ، ایران، امریکہ، بھارت اور حواریوں کے خلاف شدید نعرہ بازی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:52

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام حلب اور برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کیخلاف ٹریفک چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی ، انسانیت سوزی کی مذمت‘روس ، ایران، امریکہ، بھارت اور حواریوں کے خلاف شدید نعرہ بازی ،مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے تفصیلات کے مطابق حلب ،برما اور کے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم اور بربریت ،اسدی فوج کی سفاکیت کے خلاف مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعیت علماء اسلام میونسپل کارپوریشن اور جمعیت طلباء اسلام کے زیرِ اہتمام ٹریفک چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے امیرشہر قاری ارشاد احمد ناصر،صوبائی ممبر ڈاکٹر محمد یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں‘ انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے‘امت مسلمہ کی صفوں میں اتحاد سے ہی تمام تر مسائل سے نجات ممکن ہے‘ پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک شام اور برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے بدترین ظلم کو روکنے کیلئے کانفرنس بلا کر بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کریں , حلب اور برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم اورا نسانیت سوزی کی بدترین مثالیں قائم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںجس کے ذمہ دار برمی حکومت اور شام میں صدر بشار الاسد ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے مگر عالمی برادری کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اس موقع پرڈاکٹر فیاض احمد ،عبدالرؤف بزدار،مفتی ارشاد احمد ،مفتی محمد احمد ،مولانا محمد رفیق ،مولانا غلام مصطفے ،ناظم عمومی قاری عبدالعزیزکے علاوہ جید علماء کرام ،حکیم محمد یونس ،مولوی عبدالرحمن رونگھا،جے ٹی آئی کی طلبہ تنظیمیں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی دو رخی پالیسی کو ختم کرنا ہوگااو،آئی سی کا اجلاس بلا کر فی الفورمداخلت کرے انسانی حقوق کے علمبر داروں کو خواب غفلت سے جاگیںمسلمان ایک جسم ہیں آج ہم اپنے زخم پر مرہم کے لیے میدان میں نکلے ہیں ذمہ داران اپنے فرض کی ادائیگی کریں خون مسلمان کے تمام مسلم ممالک اپنے اند ر اتحاد پیدا کریں۔

متعلقہ عنوان :