Live Updates

عمران خان کا مقصد کا موجود ہ حکومت کو گرانا ہے ان کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہو گا،سینیٹر چوہدری سعود

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:53

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) مشیر وزیر اعظم پاکستان سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا مقصد کا موجود ہ حکومت کو گرانا ہے ان کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہو گا کیونکہ تحریک انصا ف غیور عوام کو بے وقو ف بنا کر ملک پر قبضہ کر نا چاہتے ہیں اٹھارہ کروڑ عوام نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ کی طر ح متحد ہیں آج ملک دشمن عناصر ملک کو تباہ کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہو ں نے کہا کہ عمران خان کو زیا دہ ہی اقتدار سنبھالنے کی ہے تو سب سے پہلے خیبر پختون خواہ کی حکومت کو چلا ئیں کیونکہ عوام آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے انہو ں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے پہلے ہی اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کیا اب عمران خان کو بھی چاہئے کہ ملک میں شر پھیلانے کی بجائے اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کریں انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا انہو ں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن کا منشو ر عوام کی خدمت کر نا ہے ملک میں شر پھیلا نا نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :