بہاول پور،قوت گویائی و سماعت سے محروم افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:53

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) قوت گویائی و سماعت سے محروم افراد کا اپنے مطالبات کے حل کے لیے ڈی پی او آفس چوک پر احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے کئی گھنٹے چوک کو بلاک کیے رکھاجس کے باعث شہر بھر کی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی احتجاجی مظاہرے میں بڑیٰ تعداد میں مدو خواتین شریک تھے جنہوں نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے حقوق غضب کیے جا رہے ہیں حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میں 3 فیصد کوٹہ پر ضلع حکومت عمل درآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہیں ڈیف کا کوٹہ دوسروں کو دیدیا ورک چارج نوکریوں پر دوسرے 35 Divsion کو رکھا گیا لیکن ایک بھی ڈیف ان میں شامل نہ تھا اسی 400 خدمت کارڈ کی نابینا افراد کی گورنمنٹ نے رجسٹریشن کی گئی مگر آج تک ایک بھی ڈیف کی رجسٹریشن نہیں ہوئی ڈیف سکول اور کالجز میں 20 سالوں سے جنرل کورس پڑھایا جا رہا ہے ان کے لیے Sing Language کتابیں پڑھانی چاہیے جو کہ نہیں پڑھائی جا رہی اور نہ ہی ہمارے تعلیمی اداروں میں سٹاف مکمل ہے جس کے باعث ڈیف طلباء کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہر سرکاری ادارے میں ایک ڈیف کو ورک چارج رکھا جائے تاکہ ہم اپنے ڈیف بھائیوں کی رہنمائی کر سکیں اور حکومت ہمیں سپورٹس ٹورنامنٹ بھی کروانے نہیں دیتی اس ی اجازت دی جائے ڈیف سکول کے ای ڈی او اور ڈیف کالجز کے پرنسپل اسٹیڈیم کے ڈی او سپورٹس آفیسر مقصود الحسن اور تحصیل سپورٹس آفیسر عامر حمید کا تبادلہ کیا جائے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائو تسلیم نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے اور مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی

متعلقہ عنوان :