ایل ڈی اے کی کارروائی

ڈھانچے کو کمرشل دوکانوں میں تبدیل کیے جانے پر عمارت کا ڈھانچہ مسمار کردیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) ایل ڈی اے نے مرگزار کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے پرانے ڈھانچے کو کمرشل دوکانوں میں تبدیل کیے جانے پر عمارت کا ڈھانچہ مسمار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کے اینٹی تجاوزات آپریشن ونگ کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ مرگزار کالونی میں ایک شخص نے رہائشی عمارت کے ڈھانچے میں ازخود تبدیلی کرکے کمرشل دوکانوں کی تعمیر شروع کررکھی ہے جس پر یہ آپریشن مسماری عمل میں لایا گیا اور دوکانیں مسمار کردی گئیں۔(اے ملک)