پنجاب یونیورسٹی : چھ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) :پنجاب یونیورسٹی نے محمد الیاس اسلم ولد محمد اسلم کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’صوبہ پنجاب میں یونیورسٹیز کی سطح پر سیلف اسسمنٹ سسٹم کیلئے استعمال ہونے والے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کوالٹی اشورنس انڈیکٹر ز کی توثیق ‘‘ کے موضوع پر،محمد منشاء طیب ولد محمد شریف کو اسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’فتح الباری (حافظ ابن حجر) میں واقدی کی مرویات سیرت، تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ ‘‘ کے موضوع پر،عظیم حیدر ولد تفسیر حیدر کوایگریکلچر ل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’فضاء میں اوزون کی آلودگی کا مونگ کی فصل کی پیداوار اور اس کی جڑ سے ملحقہ خوردبینی جراثیم پر اثرات اور ایتھلین ڈائی یوریا کا استعمال ‘‘ کے موضوع پر، ساجدہ منیر دختر منیر خان کومائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’’نامیاتی آلودہ پانی کے استعما ل سے بیکٹیریا کا بائیو پلاسٹک بنانا ‘‘ کے موضوع پر،حافظ سعید احمد ساجد ولد سردار محمد کوعربی کے مضمون میں ان کے’’الحکمتہ فی اشعر ابن الفارض و الشیخ فرید الدین مسعود گنج شکر (دراستہ مقارنتہ) ‘‘ کے موضوع پراورتشفین بنتِ اکرم دختر محمد اکرم کوعربی کے مضمون میں ان کے’’الترادف اللغوی فی القرآن الکریم و مظاھرہ فی الترجمات الاردیتہ الباکستانیتہ ‘‘ کے موضوع پر ،پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :