حویلیاں حادثے میں اپنے خاندان کے آٹھ افراد کو کھونے والی حسینہ گل کو آئندہ ہفتے پشاور منتقل

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) حویلیاں حادثے میں اپنے خاندان کے آٹھ افراد کو کھونے والی حسینہ گل کو آئندہ ہفتے پشاور منتقل کر دیا جائے گا ۔ حسینہ گل کو ایچ ایم سی ، کے ٹی ایچ یا سی ایم ایچ میں منتقل کر دیا جائے گااس حوالے سے پی آئی اے حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے سانحہ حویلیاں میں حسینہ گل کے والدین ، بہن بھائی سمیت گھر کے آٹھ افراد شہید ہو ئے تھے ۔

(جاری ہے)

چترال میں ان کی ذہنی حالت ابتر ہے جس پر ضلعی انتظامیہ چترال کی جانب سے انہیں بہترین علاج کے لئے پشاور یا اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے سفارشات صوبائی حکومت کو کی ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے علاج کے لئے ماہرین نفسیات کی خصوصی ٹیم کی تشکیل دینے کی بھی ہدایات کی ہے ۔ جبکہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے انہیں خصوصی علاج معالجہ کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ حسینہ گل کو ساڑھے تین کروڑ روپے ملنے کے باعث ان کے خاندان کے درجنوں افراد بھی ان کے رشتہ دار بن گئے ہیں ۔ حسینہ گل کی حالت ابتر ہونے کے باعث پشاور کے بعد ممکنہ طور پر اسلام آباد بھی منتقل کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :