چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ایک روزہ دورے پر آج ڈیرہ اسماعیل خان پہنچیں گے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء)چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ایک روزہ خصوصی دورے پر آج ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ عابد سعید اپنی تعیناتی کے بعد پہلی مرتبہ سائوتھ ریجن خیبر پختونخواہ کے صدر مقام ڈیرہ اسماعیل خان ایک روزہ دورہ کررہے ہیں ۔ اس دورے کے دوران ان کے تمام مصروفیات کمشنر آفس میں ہوں گی ۔چیف سیکرٹری ڈیرہ اسماعیل خان میں دیگر ترقیاتی کاموں کے علاوہ بیوٹی فیکشن آف ڈیرہ ،پولیو مہم اور سکولز میں ان رولر منٹ سکیم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ لیں گے ۔