ڈیرہ اسماعیل خان،جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مابین اتحاد ہونے کے بعد ضلعی ناظم کے خلاف ایک بار پھر صوبائی وزیر مال سرگرم

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

ڈیرہ اسماعیل خان،جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مابین اتحاد ہونے کے بعد ..

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء)جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مابین اتحاد ہونے کے بعد ضلعی ناظم کے خلاف ایک بار پھر صوبائی وزیر مال سرگرم ،سرکاری ریسٹ ہائوس میں ناظمین کا اجلاس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی ناظم ڈیرہ اسماعیل خان نوبزادہ عزیز اللہ علیزئی اور ان کے خلاف جے یو آئی کے پیش پیش یوسی ناظم شیخ یعقوب کے مابین معاملات طے ہونے کی وجہ سے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور سیخ پا ہیں اور انہوں نے اس اتحاد پر کئی پلیٹ فارم پر احتجاج بھی کیا ہے ۔

ضلعی ناظم کے خلاف انہوں نے ایک پریشر گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جو ضلعی ناظم کو اس اتحاد سے باز رکھے گا ۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ریسٹ ہائوس میں یوسی ناظمین کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیرمال علی امین خان سے خصوصی ملاقات کی جو کافی دیر تک جاری رہی جس میں مستقبل کی پیش بندی کی گئی ۔