پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام نئے آنے والے طلباء کیلئے ویلکم پارٹی کا انعقاد

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام نئے آنے والے طلباء کے لیے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔پروگرام میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے لیے تمام کابینے Announceکر دئیے گئے۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے لیے صدر نعمان شیر، جنرل سیکریٹری حضرت بلال مہمند، سینئر نائب صدر سیدسیکندر اقبال ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید آصف علی شاہ، سیکریٹری اطلاعات عباس آفریدی، سائنس فیکلٹی کے لیے صدر حسین آفریدی ، سینئر نائب صدر فائد خان، جنرل سیکریٹری شاہ فہد بنگش، ڈپٹی جنرل سیکریٹری نبیل یوسفزئی ، آرٹس فیکلٹی کے صدر محمد رحمان صافی، سینئرنائب صدر شہاب رحمان، جنرل سیکریٹری معین الحق، ڈپٹی جنرل سیکریٹری رضی اللہ ، اسلامیہ کالج کے لیے صدرخیام یوسفزئی ، سینئر نائب صدر عاصم خان، جنرل سیکریٹری ہارون رشید ، ڈپٹی جنرل سکریٹری وقاص شینواری ۔

(جاری ہے)

Welcome Partyمیں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیرمین توحید خان داودزئی نے خصوصی شرکت کی۔ صوبائی چیرمین نے تمام نئے منتخب عہداداران کو مبارک باد دی ۔ صوبائی چیرمین توحید خان داودزئی اور اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق صدر محمد اعجاز خان یوسفزئی نے پھولوں کے ہار پہنائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیرمین توحید خان داودزئی اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے صدر نعمان شیر نے کہا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں طلبا کے حقوق کے تحفظ کا واحد نمائندہ تنظیم ہے اور تمام تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیمی ماحول اور حصول تعلیم پر یقین رکھتی ہیں اور باچا خان بابا کے سوچ و فکر کو تمام طلباء تک پہنچائیں گے۔