بلدیاتی انتخابات میں ن لیگی گروپ کی کامیابی پرکونسلروں کے مشکور ہیں، نذیر آرائیں ، چوہدری ارشاد

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

بوریوالا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی بورے والا کی چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخابات میں انکے گروپ کی کامیابی پروہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور ووٹر کونسلروں کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ثابت قدم رہتے ہوئے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے گروپ کے کامیاب ہونے والے نو منتخب چیئر مین چوہدری محمد عاشق آرائیں اور وائس چیئر مین حاجی افتخار احمدبھٹی اپنے کندھوں پر آنے والی بھاری ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے شہر کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے اپنے دفا تر میں انکے گروپ کی میونسپل کمیٹی کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق صدر انجمن آڑتھیان چوہدری عبدالجبار شاکر ،چاچا محمد اسلم،محمد صغیر رامے ،حاجی عبدالغفار بھٹی ،ملک رحمت علی ،میاں شاہد ،چوہدری نوید احمد ،چوہدری ریاض اسلم ،محمد شاہد پی ایس او ،میاں ثناء اللہ رحمانی،محمد جمیل شاہداور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شہر کہ مسائل حل کروانے کے لیئے انہیں ہماری مکمل سرپرستی حاصل ہو گی اور فنڈز کے سلسلے میں بھی ان کی بھرپور مدد کریں گے دریں اثناء نو منتخب چیئر مین چوہدری محمد عاشق آرائیں اور وائس چیئر مین حاجی افتخاراحمد بھٹی نے بھی اپنی اپنی رہائش گاہوں پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیئے بھر پور کاوشیں کریں گے اس سلسلہ میں انہیں شہریوں کا تعاون بھی درکار ہو گا۔

متعلقہ عنوان :