قتل وڈکیتی کی سنگین وارداتوں میںمطلوب بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ حسن عرف حسنی پولیس مقابلہ میں مارا گیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

بوریوالا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) قتل وڈکیتی کی سنگین وارداتوں میںمطلوب بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ حسن عرف حسنی پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔حسن عرف حسنی بورے والاکا رہائشی تھا علاقہ میں دہشت کی علامت بناہوا تھا۔ قتل،ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ملزم نے چند روز قبل بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی اوردوسرے کوقتل کر دیا تھا۔

واقعات کے مطابق تھانہ شیخ فاضل پولیس کی گاڑی گزشتہ شب معمول کے گشت پر تھی اور جب چک نمبر 401 ای بی کی حدود شیخ فاضل روڈ پر گزرنے لگی تو ڈاکوؤں نے پولیس کی گا ڑی پر فائرنگ کر دی پولیس نے بھی حفاظت کی خاطر جوابی ڈاکووں پر فائرنگ کی اس طرح فائرنگ کے تبادلہ میں ڈاکو حسن عرف حسنی پولیس مقابلے میں ماراگیا ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مارے جا نے والے ڈاکو کے دیگر ساتھی ا ندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب گئے انہوں نے کہا کہ جب تک ضلع وہاڑی جرائم سے پاک نہیں ہو جاتا۔

(جاری ہے)

پولیس آرام سے نہیں بیٹھے گی۔انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی نائب صدر چاچا محمد اسلم ،سابق صدر انجمن آڑتھیان چوہدری عبدالجبار شاکر،جنرل سیکرٹری صغیر رامے نو منتخب چیئر مین میونسپل کمیٹی بورے والا چوہدری محمد عاشق ودیگر نے ڈاکو کو مقابلے میں مارنے پر پولیس کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :