ڈاکٹرز پر تشدد کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر پی ایم اے جھنگ اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

جھنگ۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)ڈی سی او جھنگ اور ای ڈی او ہیلتھ نے ڈاکٹرز پر تشدد کے ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروانے پر پی ایم اے جھنگ اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ممتازبلوچ صدر پی ایم اے جھنگ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو تین روز کا ٹائم دیا ہے ، اگر تمام ملزمان گرفتار نہ کیے گئے اور ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو سوموار سے دما دم مست قلندر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی او جھنگ اور ای ڈی او ہیلتھ نے تین روز کے اندر ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا کہا ہے چنانچہ مریضوں کے وسیع تر مفاد میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز کوتحفظ فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹرکامران سہیل ، ڈاکٹرسعید مالک ، ڈاکٹراحسن سلیانہ،ڈاکٹر رائے خضر بھٹی ، ڈاکٹرعاطف ، ڈاکٹرصفدر شہزاد سمیت ڈی ایچ کیوہسپتال جھنگ کے دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی ۔