تھانہ راوی پولیس کا کریک ڈائون،بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان اور خام مال برآمد،3افراد گرفتار

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

اوکاڑہ۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل رانا کی ہدایت پر ایس ڈی پی او رصدر سرکل ضیاالحق کی سربراہی میں تھانہ راوی کی پولیس نے آتش بازی کا سامان بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلا ف سخت کریک ڈائون کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان اور خام مال برآمد کرلیا جبکہ تین ملزمان عمر حیات ، ولایت اور محمد یار کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکر لیا۔

ملزمان نے اپنے گھروں میں آتش باز ی کا سامان بنانے کی فیکٹر ی لگا رکھی تھی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔اسی ثناء میں ڈی ایس پی سٹی سرکل کامران ظفر کی سربراہی میں تھانہ اے ڈویژن کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں آتش بازی کاسامان برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتا ر کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے سب ڈویژنل پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کاسامان فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

کسی ایس ایچ او کے علاقہ میںآتش بازی کے سامان کی فروخت ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا ۔ٹائیگر اسکواڈ کے انچارج کو ہدایات کی کہ موٹر سائیکل اسکواڈ گلی محلوں میں گشت متواتر رکھیں ۔آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کو قانو ن کے شکنجہ میں لائیں انہوں نے مزید کہا کہ آتش بازی جان لیو ا کھیل ہے کسی کو انسانی جان سے کھیل نے ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔والد ین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سختی سے آتش بازی ، ون ویلنگ اور پتنگ بازی کرنے سے منع کریں۔

متعلقہ عنوان :