پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف تخر یب اور مخالفت دم توڑ رہی ہے، علی اکبر گجر

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف تخر یب اور مخالفت دم توڑ رہی ہی․ ملک میں مزید انتشا ر پھیلانے کی کوششیں ملکی ترقی کے لئے تباہ کن ثابت ہونگی․ عوام کی خوشحالی اور معیشت کی ترقی کی رفتار بہت جلد پاکستان کو آزادی کے مقاصد کے قریب پہنچا دے گی․ جمہوریت کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی جنگ کرنے والے سڑکوں کی سیاست کریں گے تو عوام کے سامنے بے نقاب ہورت چلے جائیں گی․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نیکہا ہے کہ ملک کی سیاسی قوتیں کو پاکستان اور خطے کے حالات پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہی․ ذاتی مفادات کی جنگ میں قومی مفادات کو داء پر لگانے سے کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا․ ملکی سیاست اور ترقی سیاسی کھینچا تانی کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے ضروری ہے کہ سڑکوں اور کنٹینروں والی جماعتیں اب اپنے تحفظات کے ساتھ پارلیمنٹ میں آئیں اور عوام کے ووٹ کی نما ئندگی کا حق ادا کریں․ علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک و قوم کے مفادات کے منصو بوں کے خلاف کسی سیاسی یا غیر سیاسی قوت کی پیش قدمی کی بھرپور مزاہمت کرے گی اور ہم اپنے تمام منصوبی2018 کے انتخابات سے پہلے مکمل کر کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گی․ ماضی قریب کے انتخابات میں عوام کی برف سے مسترد کی جانے والی سیاسی جماعتیں اپنی بقا کی جنگ میں ریاستی مفادات کو لپیٹ میں لینے سے گریز کریں اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے اپنی پالیسیوں اور کارکردگی کا جائزہ لیں لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی سیاسی جماعت کو اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ وہ اپنیگرتی ہوئی سیاسی ساکھ کی بحالی کے لئے ریاست اور جمہور کے لئے مسائل پیدا کری․ پاکستان ایک طویل عرصے بعد مکمل جمہوریت اور معاشی استحکام کے اہداف کی طرف بڑھ رہا ہے کسی غیر سنجیدہ سیاسی عنصر کو مستحکم جمہوریت اور معیشت کی بحالی کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا جس کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :