مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، راجہ سفیر

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ اسلام آباد کے صدر صدر راجہ سفیرنے بلامقابلہ میئر راولپنڈی منتخب ہونے پر سردار نسیم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اپنے بیان میں راجہ سفیر نے مزید کہاکہ سردارنسیم کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کیلئے اپنی زندگی کا ایک حصہ وقف کیا اور ہرمشکل گھڑی میں اپنی جماعت کا ساتھ دیا،راولپنڈی کی عوام کو ان جیسے لیڈر کی ہی اس وقت ضرورت تھی جو قائدین نے ان کو پارٹی کا ٹکٹ دے کر پوری کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب الیکشن2018ء میں راولپنڈی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ثابت ہوگا، عمران خان کو ملک کے حالات سے کوئی سروکار نہیں ہے بلکہ وہ صرف ملک کو دھرنا سیاست سے تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)صدر لیبرونگ اسلام آبادراجہ سفیر نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور آج کا پاکستان2013ء کے پاکستان کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ، مستحکم اورپرامن ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے،سی پیک منصوبے کی تکمیل وطن عزیز کی ترقی کیلئے نیک شگون اور ملک کی ترقی کا ضامن ہے اور موٹروے کے عظیم منصوبے کی طرح سی پیک منصوبے کی تکمیل کا اعزاز بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو حاصل ہوگا۔