Live Updates

عوام نے عمران خان کی منفی اور الزامات کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، ایم ساجد عباسی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ملک کا وزیراعظم بننے کا خواب چھوڑدیں، عوام نے عمران خان کی منفی اور الزامات کی سیاست کو مسترد کردیا ہے اور پی ٹی آئی اب ماضی کا حصہ بن گئی ہے،2018ء کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیںاس کا اندازہ ملک کے عوام کو بہت جلد ہوجائیگا،ان کے عزائم بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہوجائیں گے۔جاری اپنے بیان میں ایم ساجد عباسی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں قوم کومحفوظ اور خوشحال مستقبل فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے اور اس کیلئے غربت،دہشت گردی اورپسماندگی کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خلاف تمام سازشیںناکام ہوں گی، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خواب نہیں اب ایک حقیقت بن گیا ہے،سی پیک اور گوادر بندرگاہ منصوبے مکمل ہونے پر پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گا،اس منصوبے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ممدومعاون ثابت ہونگی اور یہ منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :