سرگودھا میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت دو افرادجاں بحق

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:39

سرگودھا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افرادجاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق سرگودھا شاہین آباد سلانوالی روڈ پر چک 118شمالی ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر نی25سالہ نوجوان رحمت اللہ کو کچل دیا، علاقہ مکینوں نے ٹریفک حادثہ میں نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ،علاوہ ازیں مڈھ رانجھا کے قریب ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ مرنے والی خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :