وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے سرگودہا کیلئے گرانٹ قا بل قدر ہے، کمشنر

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:39

․ سرگودھا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) سرگودہا شہر کو صفائی کے درپیش مسا ئل کے حل کیلئے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی گرانٹ سے دو سو ٹن کو ڑا روزانہ اٹھا ئے جانے کی مشینری ٹی ایم اے کے حوالے کر دی گئی ہے، وزیر اعلی کی خصوصی گرانٹ سے آٹھ کروڑ روپے کی لا گت سے خریدی جا نے والی مشینر ی میں6منی ڈمپر ،50کنٹینر ز،2سیو رسکشن یو نٹ، ایک گاربیج کمیلٹر،10ڈمپرٹرک ، ایک آرم رول،50گاربیج کنٹینز، 5کنٹیز6کیو بک میٹر اور دو لو ڈر شامل ہیں،ایک خصوصی تقریب میں کمشنر سرگودہا ند یم محبوب، ایم این اے چوہدری حامد حمید ایم پی ایز چوہدری عبدالرزاق ڈھلو ں اور ڈاکٹرنا دیہ عزیر کے علا وہ ڈی سی او سرگودہ دانش افضال نے سرگودہا شہر کی صفائی کیلئے یہ جدید سامان ٹی ایم اکے کے افسران کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کی گرانٹ میں دو کروڑ مین ہو ل کی فراہمی پر مختص تھے اور1625مین ہو ل کور پو رے شہر کے مین ہو لز ڈھانپنے کیلئے سی او برانچ کے حوالے کر دئیے گئے ہیں جنہیں31دسمبر تک کا م مکمل کر نے کی ہد ایت کی گئی ہے،ڈی سی او دانش افضال نے کہا کہ شہر کی صفائی ایک سنگین مسئلہ تھی اور جدید ترین مشینر ی کی فراہمی سے عوام کی صفائی کے حوالے سے مشکلات کم کر نے میں مد د ملے گی۔

متعلقہ عنوان :