ایک فنکار کی آرٹ اور انڈسٹری سے کبھی ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی، بشریٰ انصاری

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:24

ایک فنکار کی آرٹ اور انڈسٹری سے کبھی ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی، بشریٰ انصاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ایک فنکار کی آرٹ اور انڈسٹری سے کبھی ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق بشریٰ انصاری نے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ ایک فنکار کی آرٹ انڈسٹری سے کبھی ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی اورجب تک دم ہے وہ آرٹ انڈسٹری کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیتی رہیں گی،انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کے پاس اداکاری کے شعبہ میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے،وہ تمام تر نئے ٹیلنٹ کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خیر مقدم کرتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے آنے کا موقع دینا چاہیئے اور ان کو مکمل حمایت بھی فراہم کرنی چاہیئے۔