شام برما اور حلب کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں،جمعیت علماء اسلام

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:15

ڈیرہ مرادجمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح ڈیرہ مرادجمالی میں بھی برما،حلب اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام وان کے ساتھ ظلم وبربریت کے خلاف مدرسہ احسانیہ سے احتجاجی ریلی جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء ڈی سی چوک ،مزدور چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولا ناعبداللہ جتک ،جے ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد طیب اکبری ایڈوکیٹ،ضیاء الدین لہڑی،حافظ سعید احمد بنگلزئی ،مولوی نظام الدین لہڑی،مولوی غلام حیدر بنگلزئی،حافظ علی گل لانگوسمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ احتجاجی ریلی برما،حلب اور شام کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ظلم وذیادتی اور بربریت کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم ممالک پر جو ظلم وبربریت کا بازار گرم کرکے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اگر آج بھی مسلمان متحد نہ ہوئے تو یہ آگ پوری دنیا کے مسلمانوں کو متاثر کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شام برما اور حلب کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ و قومی سلامتی سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اجلاس طلب کرکے مسلمانوں کی قتل عام ظلم وذیادتیوں کو بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :