بلدیاتی انتخابات کیلئے ریاستی مشینری کا جائز ناجائز استعمال کیا گیا ‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی ہے ،حکمران ملک کو یرغمال رکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ریاستی مشینری کا جائز ناجائز استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے پسندیدہ نتائج حاصل کئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ کہ رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کی واضح اکثریت کو شکست میں بدل کر حکمرانوں نے بددیانتی کا ثبوت دیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کو بے معنی بنا دیا گیا ہے بلدیاتی اداروں کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع نہیں انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی ملک میں واپسی سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔ مخالفین اُن کی واپسی سے پریشان ہیں پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اُس کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی۔

متعلقہ عنوان :