بشار الاسد کی فوج کا حلب پرمکمل قبضے کا دعویٰ

محصورین شہریوں اور باغیوں کا آخری قافلہ بھی حلب سے روانہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 15:58

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) شام کی سرکاری فوج نے ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ مشرقی حلب سے باغیوں اور محصور شہریوں کا آخری قافلہ بھی شہر سے باہر روانہ ہوگیا ہ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں اب مکمل طور پر امن وامان کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

درایں اثنا شام کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب اسٹیفن دی میستورا نے خبردار کیا ہے کہ اگر شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان امن تصفیہ نہیں ہوتا تو ادلب شہر دوسرا حلب ثابت ہوگا۔دی میستورا کا کہنا تھا کہ شام کے 15 دیہات اب بھی محاصرے میں ہیں۔ محصورین تک امداد پہنچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

آج کا دن حلب سے شہریوں اور حکومت مخالف جنگجوں کے انخلا کا فیصلہ کن دن دن ہے۔

عراق کے سرکاری ٹی وی پرنشر ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی حلب سے شہریوں اور جنگجوں کا آخری قافلہ بھی ادلب روانہ ہوگیا ہے۔شامی فوج کی طرف سے پورے حلب پرکنٹرول کے دعوے پرمبنی یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب مشرقی حلب سے انخلا کے معاہدے کے تحت باغیوں کا آخری قافلہ بھی شہر سے باہر نکل گیا ہے۔ حال ہی میں روس،ایران اور ترکی نے حلب میں محصور شہریوں اور باغیوں کو محفوظ راستہ دینے کے ایک معاہدے سے اتفاق کیا تھا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق مشرقی حلب سے 34 ہزار افراد کو نکالا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :