قرآنِ پاک میں بیان کیے گئے سبق آموز واقعات کی مستند کتاب ’’قصص القرآن‘‘ شائع ہو گئی

جمعہ 23 دسمبر 2016 15:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام مرتب حافظ ندیم احمد ٹیپو کی قرآنِ پاک میں بیان کیے گئے سبق آموز واقعات کی 196 صفحات کی مستند کتاب ’’قصص القرآن‘‘ دلکش تزئین و طباعت کے ساتھ ایک ہزار کی تعداد میں شائع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کتاب کی قیمت 150روپے ہے۔ ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد رعایت پر صرف 68روپے کے عوض اسے خرید سکتے ہیں۔ قرآنِ پاک میں بیان کردہ تمام واقعات میں لوگوں کے لیے کوئی نہ کوئی سبق ہوتا ہے تا کہ اُن سے عبرت اور نصیحت حاصل کی جا سکے۔