نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ’’ نظم ٹیبل بُک کیلنڈر2017ء‘‘ شائع ہو گیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 15:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام 380صفحات ہر مشتمل ’’ نظم ٹیبل بُک کیلنڈر2017ء‘‘ خوبصورت تزئین و آرائش کے ساتھ شائع ہو گیا ہے جوملک بھر میں این بی ایف کی بُک شاپس پر پُرکشش ڈسکائونٹ پر دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

اسے نامور شاعر محبوب ظفر نے مرتب کیا ہے اور آرٹ ورک منصور احمد کا ہے۔ 2015ء میں این بی ایف نے ’’غزل ٹیبل بُک کیلنڈر ‘‘ شائع کیا تھا جسے بے حد پذیرائی ملی تھی۔ این بی ایف کا یہ نظم بُک کیلنڈر بھی بُک کیلنڈر کی تاریخ میں ایک عمدہ اضافہ ہے جس میں 365شعراء کی معروف اور نمائندہ نظمیں شامل ہیں۔