مفاد عامہ اور ترقیاتی منصوبے بر وقت مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کرناانتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہیں، کمشنر راولپنڈی عظمت محمود

جمعہ 23 دسمبر 2016 15:23

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) مفاد عامہ اور ترقیاتی منصوبے بر وقت مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کرناانتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے اور غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کی جائے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے ڈی سی او آفس جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز،اے ڈی سی اور متعلقہ افسران قبضہ مافیہ کے خلاف کریک ڈاون کریں۔ ٰڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے بتایا کہ ضلع جہلم میں ریکارڈ ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں اور رواں مالی سال کے دوران صحت ، تعلیم ، شاہرات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اہم اور تاریخی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاکید کی کہ تعلیم ، صحت ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو، آر ایچ سی کی سہولیات پرخاص توجہ دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جا ئے گا ۔کوتاہی اور غیر ذمہ داری کے مرتکب سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کہ تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر بھی یکساں توجہ دی جا رہی ہے اور خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت دیہاتی علاقوں میں بھی اعلی معیار کی سڑکیں تعمیر کی گئیں ہیں۔وزیر اعلی شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل،معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

ممبر قومی اسمبلی نگہت پروین میرنے کہاکہ عوامی نمائندے تمام ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور منصوبوں کے انتخاب میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او حسن اسد علوی، رکن قومی اسمبلی نگہت پروین میر ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین ،رکن صوبائی اسمبلی نزر حسین گوندل اورتمام محکموں کے اعلی افسران شریک تھے۔