کرسمس تقریبات2دن’’پوری بجلی‘‘ ملے گی،وزیر اعظم کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں25دسمبر کو یوم ولادت یسوع مسیح ( کرسمس)کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے محکمہ واپڈا کو اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔اعلیٰ سطحی ہدایت کے مطابق واپڈا شہری و دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے سے اجتناب کرے تاہم ہنگامی صورتحال میں کسی علاقے میں مرمت کے کام کے سلسلے میں فوری طور پر کام مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :