ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جارہاہے، کمشنر سرگودہا

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:24

سرگودھا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وزیر ا علیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہتر اور جدید انتظامات کو یقینی بنایا جارہاہے، ان خیالات کااظہار کمشنر سرگودہا ندیم محبوب نے سول ہسپتال سرگودہا کے دورہ کے دوران کیا، انہوں نے کہاکہ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی او ردیگر ادویات کی فراہمی یقینی بنادی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں جدید علاج کی فراہمی کے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں ، انہوں نے سول ہسپتال کے تمام شعبوں او روارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی ‘ مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کی جگہ اور وارڈز میں بستروں کی صفائی کا بھی معائنہ کیا او راطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :