قائد اعظم محمد علی جناحؒ محسن پاکستان تھے، مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کر تے ہیں، دو ارب کی کرپشن کرنے والے سے تین ارب روپے وصول کرنے کی صورت میں پلی بارگین کا قانون درست ہوگا ،پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیر سینٹر مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیر سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ محسن پاکستان تھے، مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کر تے ہیں، دو ارب کی کرپشن کرنے والے سے تین ارب روپے وصول کرنے کی صورت میں پلی بارگین کا قانون درست ہوگا ۔

جمعہ کو پارلیمینٹ ہائس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قائد اعظم محمد علی جناح محسن پاکستان ہیں ، انہوںنے پاکستان کو بنایا اور مسلمانوں کو بھی ایک الگ پہچان دی جو احسان انہوںنے کیا ساری زندگی نہیں اتار سکتے ۔انہوں نے کہاکہ اگر قائد اعظم نہ ہوتے تو ہم بھارت کا حصہ ہوتے، قائد اعظم کے وژن کے تحت ہم آزاد فضا میں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ایک شخص قومی خزانے سے دو ارب روپے کی کرپشن کرتاہے اور اس سے تین ارب روپے وصول کئے جائیں تو اس صورت میں پلی بارگین کا قانون درست ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بلاول نے بری مہم چلائی اور اس کے نتیجہ میں پیپلز پارٹی کو صرف ایک نشست ملی ہے پیپلز پارتی بڑی جماعت تھی مگر اب سکڑتی جارہی ہے ۔