کراچی میں فلم انڈسٹری کا بہتر مستقبل دیکھ رہا ہوں:سیدنور

جمعہ 23 دسمبر 2016 13:25

کراچی میں فلم انڈسٹری کا بہتر مستقبل دیکھ رہا ہوں:سیدنور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) ممتازہدایتکار سید نورنے کہا کہ میں نئی فلم کراچی میں بنارہاہوں جواہل کراچی کیلئے نئے سال کا خوبصورت تحفہ ہوگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیم کے چیئرمین اطہر جاوید کے علاوہ آصف حنیف،عبدالوسیع قریشی، پروفیسر کفیل احمد، اختر علی اختر، ندیم مازجی و دیگر بھی موجود تھے۔

سیدنور کا کہنا تھا میں کراچی میں فلم انڈسٹری کا بہتر مستقبل دیکھ رہا ہوں۔ آج جو لوگ فلمیں بنارہے ہیں وہ معیار کے حساب سے قابل ذکرنہیں لیکن مجھے امید ہے کہ آنیوالے وقت میں یہی لوگ اچھی فلمیں بنائینگے۔میں کراچی میں یکم جنوری کو اپنی نئی فلم کی گرینڈ اوپننگ کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت پاکستانی بھارتی فلموں سے زیادہ اپنی فلموں کی پذیرائی کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :