معروف گلوکار عاطف اسلم کا اپنے کنسرٹ میں جنید جمشید کا گانا گنگنا کر خراج عقیدت

جمعہ 23 دسمبر 2016 13:10

معروف گلوکار عاطف اسلم کا اپنے کنسرٹ میں جنید جمشید کا گانا گنگنا کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حالیہ کنسرٹ میں جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اٴْن کا گایا ہوا گانا گنگنایا جس پرعوام نہ صرف غمزدہ ہوئے بلکہ گانے میں اٴْن کا ساتھ بھی دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پی کے 661 کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف گلوکار و مبلغ ا?ج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، جنید جمشید کے ہم سے بچھڑنے سے نہ صرف اٴْن کے گھر والے غمزدہ ہیں بلکہ مداح بھی اٴْن کی کمی محسوس کررہے ہیں۔

شوبززندگی ہو یا پھر اسلامی زندگی جنید جمشید نے دونوں ہی زندگیوں میں خوب اور عزت کمائی یہی وجہ ہے کہ آج ان کی جدائی کے بعد بھی ہر شخص انہیں اچھے الفاظ میں یاد کرتا نظر آتا ہے۔گزشتہ روز پاکستان کے معروف پاپ سنگر عاطف اسلم نے لاہور کے ایک کنسرٹ میں جنید جمشید کا ’’اعتبار بھی آ ہی جائے گا‘‘ اپنے مخصوص انداز میں گا یا جسے سٴْن کر کنسرٹ میں موجود لوگ نہ صرف خوش ہوئے بلکہ یہ گانا ساتھ گنگنانے بھی لگے۔

متعلقہ عنوان :