نواز الدین صدیقی پاکستان میں فلم کی نمائش پر خوش

جمعہ 23 دسمبر 2016 13:10

نواز الدین صدیقی پاکستان میں فلم کی نمائش پر خوش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی خوش ہیں کہ ان کی فلم فریکی علی پاکستان میں ریلیز ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نواز الدین صدیقی، ارباز خان اور ایمی جیکسن کی رومنٹک کامیڈی فلم فریکی علی جو ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی ، اب پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں پرلگائی گئی خود ساختہ پابندی اٹھنے کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہے۔نواز الدین سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اچھی خبر ہے کہ وہاں فلم ریلیز ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :