میری پہچان میرے والد عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ہیں ‘ گلوکار ساول

جمعہ 23 دسمبر 2016 12:44

میری پہچان میرے والد عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ہیں ‘ گلوکار ساول
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے صاحبزادے گلوکار ساول نے کہا ہے کہ گلوکاری کے میدان میں جو عزت اور شہرت میرے والد کے حصے میں آئی وہ میرے لئے فخر کا باعث ہے ، میری پہچان میرے والد عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ہیں ،میں چاہے کتنی بھی کامیابیاں حاصل کر لوں مگر اس میں میرے والد کا سب سے بڑا ہاتھ ہو گا ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا ایک ملی نغمہ پورے پاکستان میں مقبول ہوا اور اسی وجہ سے مجھے بھی مقبولیت اور شہرت حاصل ہوئی ۔میں اپنی تمام کامیابیوں کا کریڈیٹ اپنے والد عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو دیتا ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی ۔انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ میں بھی اپنے والد کی طرح شہرت اور وہ مقام حاصل کروں جس پر لوگ رشک کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میں غیر جانبداری سے اور رشتوں سے بالاتر ہوکر یہ بات اور اعلان کرتا ہوں کہ میں اپنے والد کی گائیکی سے سب سے زیادہ متاثر ہوں ۔