قیصر جاوید نے جنوری سے سینئر ڈرامہ رائٹروں اور اداکاروں کو اپنے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی

جمعہ 23 دسمبر 2016 12:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء)سینئر ڈرامہ ڈائریکٹر قیصر جاوید نے جنوری 2017ء سے سینئر ڈرامہ رائٹروں اور اداکاروں کو اپنے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر قیصر جاوید آج کل سینئر رائٹروں کے سکرپٹ منتخب کررہے ہیں اور ان سینئر رائٹروں کے لکھے ہوئے سکرپٹ پر اسٹیج ڈرامے کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

قیصر جاوید 2017ء کے پہلے ماہ میں اسٹیج ڈراموں کا آغا کریں گے جس میں سینئر اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے قیصر جاوید نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوام کے لئے فیملی و اصلاحی ڈرامے بنائے ہیں اور اسی وجہ سے میری پہچان ہے ۔اب بھی میں فیملیوں کے لئے بہترین اور معیاری اسٹیج ڈرامے کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہوں اورا گلے ماہ سے نئے اسٹیج ڈراموں کا آغا ز کروںگا ۔