معروف ہدایتکار اسلم ڈار کی دوسری برسی کل منائی جائے گی

جمعہ 23 دسمبر 2016 12:44

معروف ہدایتکار اسلم ڈار کی دوسری برسی کل منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اسلم ڈار کی دوسری برسی کل ( ہفتہ ) 24دسمبر کو منائی جائے گی ۔اسلم ڈار کا تعلق لاہور کے علاقے مصری شاہ سے تھا۔

(جاری ہے)

اسلم ڈار کے والد ایس ایم ڈار اپنے دور کے نامور ڈائریکٹر اور کیمرہ مین تھے اور ان کو دیکھتے ہوئے اسلم ڈار نے فلمی کیریئر کا آغاز بطور کیمرہ مین کیا۔بعد ازاں بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ’’دارا ‘‘ 1972ء میں بنائی ،پھر بشیرادل لگیزرق خان وعدہ، زبیدہ، پہلی نظر،انوکھا داج، ہم تمہارے ہیں، عشق نچاوے گلی گلی،پیار کرن توں نہیں ڈرنا،بڑے میاں دیوانے،قدرت دا انتقام،مسٹر303اور دیگر فلمیں بنائیں۔ مرحوم 80برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئے ۔