فیشن انڈسٹری سیاہ رنگت کی وجہ سے نظر انداز کر رہی ہے ، لائیبریا کی ماڈل اور فیشن بلاگر دیدے ہاورڈکا شکوہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 11:53

فیشن انڈسٹری سیاہ رنگت کی وجہ سے نظر انداز کر رہی ہے ، لائیبریا کی ماڈل ..
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) لائیبریا کی ماڈل اور فیشن بلاگر دیدے ہاورڈ نے کہا ہے کہ انہیں سیاہ رنگت کی وجہ سے فیشن انڈسٹری نظر انداز کر رہی ہے ۔نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں فیشن اور فلم انڈسٹری سے یہ شکایت ہے کہ شوبز کی دنیا میں گوری رنگت والی لڑکیوں کو اولیت دی جاتی ہے اور سیاہ فام ماڈلز کو بہت کم کام دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سیاہ لڑکیوں کو فیشن کی صنعت میں مقام دلانے کے لئے اب سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے انھوں نے چند انتہائی مشہور اشتہارات کو سیاہ ماڈلز کے روپ میں پیش کیا ہے اورخود اپنی ذاتی زندگی میں جن تعصبات کا سامنا رہا ہے اسے اجاگر کرنے کے لیے انھوں نے بلیک مرر (سیاہ آئینہ) نام کے تحت ایک سیریز بھی تیار کی ہے جس سے انہیں امید ہے کہ دنیا اب ان کی جانب بھی دیکھے گی اور سیاہ فام لڑکیاں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں گی۔