ہالی وڈ کی نئی فلم ’’گوئنگ ان اسٹائل‘‘ آئندہ برس ریلیزہو گی

جمعہ 23 دسمبر 2016 11:53

ہالی وڈ کی نئی فلم ’’گوئنگ ان اسٹائل‘‘ آئندہ برس ریلیزہو گی
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ہالی وڈ کی نئی فلم ’’گوئنگ ان اسٹائل‘‘ آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔ زیچ بریف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تین ایسے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بینک لوٹنے کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ڈی لائن کی پروڈیو س کردہ اس فلم کی کاسٹ میں معروف اداکار مورگن فری مین کے علاوہ مائیکل کین، ایلن آرکن، جوئے کنگ، میٹ ڈیلن، این مارگریٹ اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :