آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ، پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان

جمعہ 23 دسمبر 2016 11:44

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ ہفتہ کی رات مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے اور پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ ، گوپس منفی6، ہنزہ،گلگت منفی5، کالام منفی 4،استور دیر، بگروٹ منفی 3 اور قلات منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :