کرسمس ڈے کے موقع پر گرجاگھروں کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل ہیں،ڈی پی او قصور

جمعہ 23 دسمبر 2016 11:19

قصور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے کہا کہ ضلعی پولیس نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے 179 گرجاگھروں کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ 2000کے قریب پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ کرسچن کمیونٹی کے رضاکاربھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے تاکہ آنیوالے ہرشخص کی شناخت بھی کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ تمام سرکل آفیسر زاور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کریں اورموجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر گرجاگھروں کے اردگرد اور مسیحی بستیوں میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، علاوہ ازیں بازاروں‘ شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :